پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے وسطی علاقے میں دو شدت پسند گروپوں میں خونریز تصادم کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں شدت پسند گروپوں میں درمیان فائرنگ کا واقعہ وسطی کرم کے علاقے مناتو کامران کلے میں پیش آیا۔ جہاں شدت پسند کمانڈر کاظم اور ممتاز امتی گروپوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔
حکام کے مطابق جھڑپ میں شدت پسند کمانڈر ممتاز امتی بھی مارا گیا۔ جبکہ واقعے کے بعد مقامی قبائل نے لاشیں اٹھا کر تدفین کا عمل شروع کر دیا۔
پولیس کے مطابق وسطی کرم میں شدت پسندوں کے متعدد گروہ سرگرم ہیں۔ اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف اوقات میں کئی آپریشنز بھی کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا عیدالاضحیٰ پر لاہور میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کے آپریشنز میں سینکڑوں شدت پسند مارے جا چکے ہیں جبکہ تربیتی مراکز اور متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔
