راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے، ملاقات کے لیے مطلوبہ فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 6 افراد پر مشتمل فہرست جیل حکام کو جمع کرائی گئی ہے۔ فہرست میں رکن قومی اسمبلی شاہ احد، سہیل سلطان، سلمان بھابا، شاہد نومی، طیبہ راجہ اور ساجدہ بیگم کے نام شامل ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی فیملی بھی جمعرات کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ
جیل حکام کے مطابق فہرست کی جانچ پڑتال کے بعد ملاقات کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
