ٹیم خریدنے کیلئے 100کروڑ موجود، غریب کو 100 روپے نہیں دے سکتیں


بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کو ایک معذور بھکاری کو جواب نہ دینے پر سوشل میڈیا میں شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اداکارہ اپنی گاڑی میں سوار ہو کر دروازہ بند کرتی ہیں تو ایک معذور فقیر اپنی ریڑھی ان کے قریب لا کر بھیک مانگتا ہے۔

پریتی زنٹا بھکاری کو نظر انداز کرکے گاڑی کے شیشے چڑھا لیتی ہیں، بھکاری گاڑی کا پیچھا کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن پریتی زنٹا کی گاڑی وہاں سے چلی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی

سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی طرف سے اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس موقع پر ایک صارف نے لکھا کہ ان کے پاس آئی پی ایل میں ٹیم خریدنے کیلئے 100 کروڑ موجود ہیں لیکن یہ 100 روپے کسی غریب کو نہیں دے سکتیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی اکثریت نے اداکارہ پریٹی زنٹا کے عمل کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھکاری کو منع نہیں کرنا چاہیے تھے۔


متعلقہ خبریں