سیکیورٹی فورسز کا پسنی میں آپریشن: فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ہلاک


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پسنی میں آپریشن کیا ہے جس کے دوران ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ہدایت عرف بالاچ مارا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گرد ہلاک

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پسنی میں آپریشن 12 اور 13 فروری کی درمیانی شب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی پر دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور بلا اشتعال سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

پاک افغان بارڈر: دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور اس طرح ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ہدایت عرف بالاچ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر گوادر اور پسنی میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور حملوں میں ملوث تھا۔

آرمی چیف سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات: علاقائی سیکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے  بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں