بھارت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے ہندو برادری کے سب سے بڑے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

بھارتی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول پر فی لیٹر 5 روپے ایکسائز ڈیوٹی کم کی جبکہ ڈیزل پر 10 روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کم کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات سے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کی کمی ہو گی۔

واضح رہے کہ ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی بدھ کی رات سے شروع ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں