بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عوام کو نماز عید بھی ادا نہ کرنے دی


بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عوام کو نمازعید بھی ادا نہ کرنے دی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے پیدل چلنے والوں کے ساتھ گاڑیوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے رکاوٹیں لگا دیں۔

جب کہ مسجد حضرت بل، تاریخی جامع مسجد اور دیگر مساجد اور عید گاہوں پرعید کی نماز ادا نہیں کی جا سکی۔

کے ایم ایس کے مطابق پلوامہ کے علاقے سے بھارتی فورسز نے ایک خاندان کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی میں تبدیلی، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کے ساتھ عید الفطر منائی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس(کےایم ایس) کے مطابق پاکستان رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد مفتی اعظم کشمیر نے بھی مقبوضہ وادی میں عید کا اعلان کیا تھا۔

کےایم ایس نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 70 سال سے عید الفطر پاکستان کے ساتھ ہی منائی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں