جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کااجلاس 19جون 2026 کو طلب کرلیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کااجلاس 19جون کودوپہر 2بجےسپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوگا،اجلاس میں ججزکی تقرری اورکارکردگی جانچنےکےقوانین پرغور ہوگا۔

آئینی بنچوں کےججزکی نامزدگی کےمعیارکامعاملہ بھی اجلاس کےایجنڈےمیں شامل ہو گا،ججزانٹرویورولزکا ڈرافٹ بھی جوڈیشل کمیشن کےاجلاس میں غور کیلئے پیش کیا جائے گا۔
جوڈیشل کمیشن کےاجلاس میں ممبران آن لائن شریک ہوسکیں گے۔
