خیبر پختونخوا حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ ہونےپر3ماہ کابجٹ پیش کرناچاہتےتھے۔
سندھ کا بجٹ پیش،تنخواہوں اور پنشن میں 7فیصد اضافہ،کم از کم ماہانہ اجرت43 ہزار مقرر
پورےسال کابجٹ پیش نہ کرنےسےصوبےکومعاشی مشکلات کاسامناہوسکتا ہے، پارٹی نےصوبےکےمفادمیں وزیراعلیٰ کوپورےسال کابجٹ پیش کرنےکی تجویز دیدی۔صوبائی بجٹ جمعہ 19جون کواسمبلی میں پیش ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی بجٹ 27-2026سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال27-2026کا بجٹ آخر کس کو منظور ہے؟
بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا اور عالمی مہنگائی کی لہر سے بچایا، وزیرِ اعظم
حکومت کے اتحادی بھی بجٹ کو مسترد کر چکے ہیں، میڈیا کےمطابق آئی ایم ایف بھی بجٹ ریلیف مسترد کر چکی ہے۔
اپوزیشن ممبران اور پی ٹی آئی بجٹ مسترد کر چکے ہیں۔
