بلوچستان کے وزیرخزانہ میر شعیب نوشیروانی نے آئندہ مالی سال27-2026 کیلئے 1089.26ارب روپےکا بجٹ پیش کردیا ،وفاق کی طرزپرسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 7فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بجٹ تقریر کرتے ہوئے شعیب نوشیروانی کا کہنا تھا کہ مالی سال27-2026میں کل آمدن کاتخمینہ 1134.92 ارب روپےہے، بجٹ 27-2026 سرپلس بجٹ ہےجس میں 45.66 ارب روپے کا فرق ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کا پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
وفاقی ٹرانسفرزکی مدمیں 800.13 ارب روپے وصول ہونے کا تخمینہ ہے،صوبے کی اپنی محصولات کا ہدف 170.09 ارب روپے مقرر ہے،فارن فنڈڈپراجیکٹس کےلیے 65.34 ارب روپے مختص ہیں۔
پراجیکٹ فنانسنگ اورکیپٹل ریسیپٹس کا تخمینہ 68.75 ارب روپے ہے،کیش کیری فارورڈکی مدمیں 30.61ارب روپےشامل ہیں،جاری اخراجات کیلئے 797.82ارب روپےمختص کیےگئے ہیں۔
فارن فنڈڈمنصوبوں پر 40.38 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 44.56 ارب روپےمختص ہیں،صوبائی پی ایس ڈی پی کاحجم 206.61 ارب روپے مقرر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال کاسرپلس بجٹ مالی نظم و ضبط کی عکاسی کرتا ہے،ترقیاتی اورغیرترقیاتی اخراجات کامجموعی حجم 1089.26 ارب روپےمقرر کیا گیا ہے۔
آمدن اوراخراجات میں 45.66ارب روپےکامثبت فرق برقرار رکھنےکاہدف ہے،تعلیمی خدمات پرزیروسیلز ٹیکس مقرر کر دیا گیا،جائیدادکی منتقلی پر کیپٹل ویلیوٹیکس اوراسٹامپ ڈیوٹی 2سےکم کرکے1فیصدکر دی گئی۔
سندھ کا بجٹ پیش،تنخواہوں اور پنشن میں 7فیصد اضافہ،کم از کم ماہانہ اجرت43 ہزار مقرر
بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ فنڈکےذریعےمستحق طلبہ کیلئے 2.82ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، بلوچستان ہیلتھ کارڈپروگرام کیلئے مزید1.5ارب روپےکا اضافہ کردیا گیا۔
شعیب نوشیروانی کا بجٹ تقریر میں مزید کہنا تھا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے بلاسود قرضےفراہم کیےجائیں گے،
شہید بینظیربھٹواسکالرشپ کے لیے 54 ملین روپے مختص ہیں۔
نوجوانوں کیلئے مختلف سرکاری محکموں میں 5ہزارنئی آسامیاں پیداکی جائیں گی،بجٹ ٹیکس فری ہےجس میں کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا گیا۔
