یاسر شاہ کا خلا پر نہیں کر سکتا، شاداب خان


لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ یاسر شاہ کی کمی نے ٹیم میں بہت بڑا خلا پیدا کیا ہے، اسے پر نہیں کرسکتا لیکن کوشش کروں گا کہ ان جیسی کارکردگی دکھاؤں۔

ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ممتاز لیگ اسپنر نے کہا کہ برطانیہ کا موسم بالنگ کے لیےسازگار نہیں، یہاں گیند پر آسانی سے گرپ نہیں ہوتی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکوں۔

شاداب خان نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف وارم اپ میچ میں اپنی شاندار کارکردگی کو اللہ تعالیٰ کا کرم اور اپنے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

چار روزہ میچ کی حکمت عملی کے متعلق شاداب خان نے کہا کہ کوشش ہے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں جلد گرا کر جیت کے لیے مطلوبہ ہدف کم سے کم رکھیں۔

پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے دن پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے پر ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے سے قبل پاکستانی ٹیم وارم اپ میچز کھیل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں