عوام کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر خوشخبری سنادی گئی،لیسکو نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاہور میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہمی کی یقین دہانی کرا دی۔
حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کے مطابق عیدالاضحیٰ کے تینوں دن لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عید کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لیسکو ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ عملہ تین شفٹوں میں فرائض انجام دے گا تاکہ بجلی کی ترسیل اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسکولوں اور کالجوں میں سالانہ تعلیمی ایام بڑھا کر چھٹیاں کم کرنے کا منصوبہ
چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق لیسکو ہیڈ کوارٹر میں خصوصی مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا جائے گا جو عید کے دنوں میں بجلی کی فراہمی اور فیلڈ آپریشنز کی مسلسل نگرانی کرے گا۔
