قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ ختم کر دیا گیا


لاہور: نیشنل ہائی پرفارمنس میں جاری قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ ختم کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تربیتی کیمپ روک دیا گیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے تربیتی کیمپ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کروالیے۔

پی سی بی ہیڈکواٹرز لاہور کے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کل لیے جائیں گے اور ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ملازمین 11 مارچ سے دفاتر آسکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ہیڈکوارٹر ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد 3 روز کے لیے جزوی طور پر بند کر دیا گیا اور پی سی بی کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے، فیصلہ ہو گیا 

پی سی بی کے فنانس اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ضروری عملے کو دفتر آنے کی ہدایت کی گئی۔


متعلقہ خبریں