کوشش ہوگی ٹی 20 میں اچھی کرکٹ کھیلیں، بابر اعظم


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کی طرح ٹی 20 سیریز میں بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔ 

ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاداب خان پہلے ٹی 20 میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  راولپنڈی کی وکٹ فاسٹ باوَلرز کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ بطور کپتان ذمہ داری بڑھ گئی ہے، ہمیشہ ٹیم کا سوچتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ تجربہ حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کھیلنا چاہتے ہیں تاہم ہم انہیں دیکھ بھال کر استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں: زمبابوے نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی

خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب  آل راوَنڈ ر شاداب خان  پاک زمبابوے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈاکٹرز نے شاداب خان کو ابھی مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک زمبابوے سیریز کے آئندہ دونوں ٹی 20 میچز میں شاداب خان کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں