خیبرپختونخوا : کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق، 196 متاثر

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق جبکہ 196 متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کےمصدقہ کیسز کی تعداد 32 ہزار 86 ہو گئی ہے جبکہ وبا سے اموات کی تعداد 1142 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 418 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار 6 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5568 ہو گئی ہے اور2 لاکھ 63 ہزار 496 افراد متاثر ہیں۔ ایک لاکھ98ہزار509 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 1579 کیسز رپورٹ ہوئے اور46 افراد کا انتقال ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 559 ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں کورونا کے17 لاکھ 21 ہزار 660 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کےایکٹو کیسزکی تعداد53ہزار 652 ہے۔ ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔


متعلقہ خبریں