مقبوضہ کشمیر: مئی میں 21 کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا


سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے روایتی ریاستی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ ایک ماہ کے دوران دو کمسن بچوں سمیت 21 افراد کو شہید کردیا۔

کشمیر: ظلم کی انتہا ہوگئی، ایک دن میں 13 نوجوان شہید

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی ریاستی فورسز نے جعلی مقابلوں سمیت دیگر ریاستی طریقہ کار سے جن نہتے اور بے گناہ مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا ہے ان کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اور دو کمسن بچے یتیم بھی ہوئے ہیں۔

مقبوضہ وادی چنار میں بھارتی فورسز نے اندھی ریاستی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کی شیلنگ کے ذریعے 200 سے زائد افراد کو زخمی بھی کیا ہے۔

بھارتی حکام نے کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پہ مجبور کیا، علی رضا

اعداد و شمار کے مطابق قابض بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے مقبوضہ وادی میں چھوٹے بڑے 565 سرچ آپریشنز کیے اور اس دوران 146 افراد کو گرفتارکیا۔ گرفتارشدگان میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔

بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے سرچ آپریشنز کے دوران گھروں میں داخل ہوکر چادر اور چہاردیواری کا تقدس پامال کیا اور 20 خواتین کو ہراساں بھی کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج نے گزشتہ ایک ماہ میں 801 رہائشی مکانات کو یا تو مسمار کردیا اور یا پھر انہیں توڑ پھوڑ کا نشانہ بنا کر شدید متاثر کیا۔

او آئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈومیسائل قانون کو مسترد کر دیا

مقبوضہ وادی چنار میں بھارت کی قابض افواج نے مظلوم کشمیریوں کے خلاف بدترین ریاستی جبر تشدد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکانات میں لوٹ مار بھی کی۔


متعلقہ خبریں