بھارتی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، لیفٹینِنٹ کرنل سمیت دو ہلاک

بھارتی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، لیفٹینینٹ کرنل سمیت دو ہلاک

نئی دہلی: بھوٹان میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں لیفٹینینٹ کرنل سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق کرنل امان آنند نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر بھارتی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے بھوٹان میں ینگپھلا کے مقام کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر اروناچل پرادیش سے ینگپھلا کی جانب اڑان بھر رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں آرمی ایوی ایشن کورپس کے لیفٹینٹ کرنل اور بھوٹانی فوج کا کیپٹن سوار تھے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھارتی ایئر فورس کا طیارہ بھارت میں گوالیار ایئر بیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ پائلٹس میں سے ایک گروپ کیپٹن ہے جب کہ دوسرا اسکواڈرن لیڈر تھا۔

پاکستان ایئرفورس کے شاہینوں نے رواں سال فروری میں بھارتی ایئر فورس کا ایک مگ – 21 اور ایس یو- 30 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

جذبہ خیرسگالی کے طور پر پاکستان نے مگ -21 کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھیج دیا تھا البتہ اس سے قبل اس کا علاج کرانے کے علاوہ چائے پلائی، کھانا کھلایا اور پہننے کے لیے سوٹ بھی فراہم کیا تھا۔


متعلقہ خبریں