بھارتی ایئرفورس کا مگ-21 گر کر تباہ، پائلٹس بحفاظت نکلنے میں کامیاب


نئی دہلی: بھارتی ایئر فورس کا طیارہ مگ-21 گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارہ گوالیار ایئر بیس کے قریب تباہ ہوا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئرفورس کے طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پائلٹس میں سے ایک گروپ کیپٹن ہے جب کہ دوسرا اسکواڈرن لیڈر ہے۔

جائے حادثہ پر تحقیقاتی اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تحقیقاتی ٹیموں نے جائے حادثہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔

ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارتی حکام کے حوالے

ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگی طیارہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں اسکی ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی بھارت کا ایک ڈرون طیارہ چترادرگہ میں گر کر تباہ ہوا تھا جب کہ گزشتہ ماہ اترپردیش میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ بجلی کے تاروں میں پھنس گیا تھا۔

بھارت میں ایک ہیلی کاپٹر بھی بجلی کے تاروں میں پھنس کر تباہ ہو چکا ہے۔ یہ حادثہ اتر کھنڈ کے ضلع اترکاشی میں پیش آیا تھا۔

بھارتی فضائیہ کااپنا ہیلی کاپٹرمارگرانےکاانکشاف

پاکستان ایئرفورس کے شاہینوں نے رواں سال فروری میں بھارتی ایئر فورس کا ایک مگ – 21 اور ایس یو- 30 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

جذبہ خیرسگالی کے طور پر پاکستان نے مگ -21 کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھیج دیا تھا البتہ اس سے قبل اس کا علاج کرانے کے علاوہ چائے پلائی، کھانا کھلایا اور پہننے کے لیے سوٹ بھی فراہم کیا تھا۔


متعلقہ خبریں