اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کل پوری قوم بھارت کے ریاستی مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں گھروں سے باہر نکلے گی۔
کشمیریوں سے پوچھا جائے وہ کیا چاہتے ہیں، عمران خان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا آغاز پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانوں سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے قومی جذبات پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کل پوری قوم ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں گھروں سے باہر نکلے گی۔کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانوں سے ہوگا۔ عمران خان مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے قومی جذبات پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 29, 2019
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہ کہ انتہا پسند مودی دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نفرت، ظلم اور جبر کی آلودگی پھیلا کر انسانی زندگی اور بقائے باہمی کے ماحول کو برباد کرنا چاہتا ہے۔
باکسر عامر خان نے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت انسانی تاریخ میں ایک بدقسمت باب کا اضافہ ہے۔