امریکی صدر طالبان سے امن مذاکرات کی کامیابی کے خواہاں


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان کے باسی نہ ختم ہونے والی جنگ سے امن چاہتے ہیں تاہم دیکھتے ہیں کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ و شمالی کوریا کے مابین بہترین تعلقات کا آغاز ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی قسم کے نیوکلیئر ٹیسٹ کی اطلاعات نہیں آ رہیں، شمالی کوریا کی جانب سے یرغمال بنائے گئے لوگوں کی واپسی ہو رہی ہے، یہ اچھا وقت ہے کہ شمالی کوریا کو مکمل طور پر نیوکلیئر ہتھیاروں سے پاک ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے امریکہ کی صدارت سنبھالی اس وقت شام میں داعش کی حکمرانی قائم تھی تاہم اب گزشتہ پانچ ہفتوں سے داعش کے خلاف کامیابیاں ملی ہیں، داعش کی خلافت کو جلد تباہ کر دیا جائے گا، جس کے بارے میں ایسا سوچنا دو سال قبل ناممکن تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں 18 سال کی طویل جنگ کے بعد مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے وینزویلا پر تیل کے فروخت پر پابندی کے بعد  اقتدار پر موجود وینزویلا کے صدر نکولس ماڈورو اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہو گئے ہیں، وینزویلا کی سپریم کورٹ گواڈیو کے خلاف فیصلہ دینے جا رہی ہے جس کی وجہ سے بڑے احتجاج کا خدشہ ہے۔

 


متعلقہ خبریں