ارجنٹائن میں فٹبال میچ کے دوران حریف ٹیم کے کھلاڑی کی جانب سے کلیئر کی گئی بال سر پر لگنے کے باعث 18 سالہ فٹبالر جان کی بازی ہار گیا۔
حالیہ ہفتوں میں فٹبال کے میدان میں پیش آنے والا یہ دوسرا المناک واقعہ ہے، اس سے قبل اسپین کے فٹبالر جیسس ڈی میگوئل بھی میدان میں حریف ٹیم کے کھلاڑی کی ٹکر کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
یاہو اسپورٹس کے مطابق ابیل نونیز نامی نوجوان کھلاڑی ایف سی ایزائزا کی جانب سے حریف ٹیم ڈیپورٹیوو منیز کے خلاف میچ کھیل رہا تھا کہ اس دوران مخالف ٹیم کے دفاعی کھلاڑی کی جانب سے زور سے کلیئر کی گئی بال اس کے سر پر جا لگی۔
واقعے کے بعد نوجوان فٹبالر ابیل نونیز گراؤنڈ میں ہی بے ہوش ہوکر گر پڑا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کیلئے آپریشن بھی کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
🇦🇷 An 18-year-old footballer in Argentina has died after suffering a head injury during a youth match.
Abel Núñez, who played for Club Ezeiza, collapsed on the pitch and never regained consciousness. Doctors found a skull fracture and internal bleeding.
He went through emergency surgery but died 3 days later.
He was the team’s number 10, with his whole life ahead of him 😢
Writer: Julie
https://t.co/ZTk8SaS5zp— Mario Nawfal (@MarioNawfal) November 18, 2026
واقعے کے مقامی صحافی کرسٹیان رومپانی نے بتایا کہ میچ کافی پر سکون تھا لیکن کھیل کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان بال چھیننے کیلئے سخت مقابلہ جاری تھا۔ ڈیپورتیوو میونیز کے ایک دفاعی کھلاڑی پر دباؤ تھا، جس کے باعث اس نے گیند کو زور سے دور پھینکا۔ صحافی کا کہنا تھا کہ تقریباً 30 سال سے یوتھ فٹبال کی کوریج کے دوران انہوں نے کبھی اتنی طاقت سے گیند کو کک ہوتے نہیں دیکھا۔
کرسٹیان رومپانی نے بتایا کہ گیند زیادہ بلندی پر نہیں گئی اور محض چار سے پانچ میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ایبل کے سر سے ٹکرا گئی۔ گیند لگتے ہی نوجوان کھلاڑی ناک آؤٹ ہونے کی طرح زمین پر گر پڑا۔
ایبل نونیز کون تھے؟
ایبل گامارا نونیز کی عمر 18 سال تھی اور وہ گریٹر بیونس آئرس کے علاقے میں فٹبال اور فٹسال دونوں کھیلوں میں حصہ لیتے تھے۔ دوست انہیں پیار سے ”پاراگوا“ کے نام سے پکارتے تھے۔
وہ ایف سی ایزائزا کی یوتھ ٹیم میں پانچویں ڈویژن کے کھلاڑی اور 2026 میں اس کلب کا حصہ بنے تھے۔ وہ جرسی نمبر 10 پہنتے تھے۔



