فٹبال میچ کے دوران حریف کھلاڑی سے ٹکر کے نتیجے میں ایک فٹبالر کی موت کے بعد گول کیپر کو 12 میچوں کے لیے معطل کیے جانے پر بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ ایف سی آندورا کے مالک اور سابق بارسلونا اسٹار جیرارڈ پیکے نے اس سزا کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واقعہ 2 نومبر کو اسپین کے دوسرے درجے کے فٹبال مقابلے میں پیش آیا، جہاں ایف سی آندورا کے گول کیپر جیسس اوونو اور ٹینیریف کے فارورڈ جیسس ڈی میگوئل کے درمیان ٹکر ہوئی۔ ڈی میگوئل کو تشویش ناک حالت میں اسپتال کے آئی سی یو منتقل کیا گیا، تاہم وہ اگلے روز وہاں دم توڑ گئے۔
El delantero del Tenerife Jesús de Miguel, de 30 años, murió este martes tras un golpe que sufrió el lunes en un partido de la Segunda División española contra el Andorra.
El jugador recibió un fuerte impacto en el pecho por parte del portero del FC Andorra, Jesús Owono, cuando este salió del área para despejar el balón e impactó con su rodilla en el pecho del delantero.
De Miguel quedó postrado sobre el césped del estadio y sufrió un paro cardiorrespiratorio. Tras ingresar en la unidad de cuidados intensivos y experimentar un empeoramiento neurológico durante la madrugada, el club confirmó oficialmente su fallecimiento a primera hora de la mañana.
— Noticiero El Salvador 🇸🇻 (@NoticieroSLV) November 3, 2026
اسپینش فٹبال فیڈریشن (آر ایف ای ایف) کی تادیبی کمیٹی نے گزشتہ ہفتے اوونو کو اس واقعے میں پرتشدد کھیل اور سنگین چوٹ کا سبب بننے پر 12 میچوں کی پابندی کی سزا سنائی۔
ایف سی آندورا کے مالک جیرارڈ پیکے نے پیر کی شب سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ کھلاڑیوں، سابق فٹبالرز، کوچز اور گول کیپرز سمیت سب نے اس واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے۔
ان کے مطابق جیسس اوونو کو اس کارروائی پر زیادہ سے زیادہ سزا دینا انہیں ایسی صورتِ حال میں ڈالنے کے مترادف ہے جس کے وہ مستحق نہیں، کیونکہ اس واقعے کے تمام نتائج کا ذمہ دار انہیں قرار نہیں دیا جا سکتا۔
Gerard Piqué critica la sanción de 12 partidos a Jesús Owono e insiste en que fue un accidente.
“La sanción de 12 partidos a Jesús Owono lo que hace es culpabilizarle de unas consecuencias de las que él no tuvo la culpa. La sanción tiene que ser por la acción, no por las consecuencias. En 2012 yo choqué con Víctor Valdés en una situación muy parecida, y no por eso él era el culpable. Y si hubiera pasado algo peor, tampoco lo hubiera sido. Los humanos muchas veces necesitamos culpar a alguien, porque si no, no podemos comprender por qué pasa esto en un terreno de juego. Es un accidente.”
— Terreno Viral (@terrenoviral) November 16, 2026
پیکے نے حال ہی میں اسپین میں پیش آنے والے ایک دوسرے واقعے کی مثال بھی دی، جس میں الباسیٹے کے کھلاڑی جوزے کورپاس کو میچ کے دوران غلطی سے سباڈیل کے کھلاڑی قدری لیمید کے سر پر لات لگنے کے بعد 3 میچوں کی پابندی کی سزا دی گئی تھی۔ لیمید اس واقعے میں محفوظ رہے تھے۔
پیکے نے سوال اٹھایا کہ فٹبال حکام کسی کھلاڑی کی کارروائی کو سزا دیتے ہیں یا اس کارروائی کے نتیجے میں سامنے آنے والے نتائج کو؟ ان کے مطابق دونوں واقعات میں فرق یہ ہے کہ ایک میں کھلاڑی کی موت ہوئی، جبکہ دوسرے میں متاثرہ کھلاڑی محفوظ رہا۔
رائٹرز کے مطابق اسپینش فٹبال فیڈریشن نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔
25 سالہ جیسس اوونو نے اس واقعے کے بعد اس ماہ زمبابوے کے خلاف افریقا کپ آف نیشنز کے کوالیفائنگ میچوں کے لیے استوائی گنی کی ٹیم سے بھی اپنا نام واپس لے لیا ہے۔
پیکے کا کہنا ہے کہ 12 میچوں کی پابندی ختم ہونے کے بعد بھی اوونو کے لیے فوری طور پر میدان میں واپس آنا مشکل ہوگا اور انہیں مقابلے کے لیے تیار ہونے میں اس سے کہیں زیادہ وقت درکار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سزا ڈی میگوئل کو واپس نہیں لا سکتی۔
