ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو ایک گول کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف بھرپور کھیل پیش کیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل کی۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات میں قومی ٹیم کے کھلاڑی عالمگیر غازی نے شاندار گول کرکے پاکستان کو ایک صفر سے برتری دلائی۔
دوسرے ہاف میں بھارتی ٹیم نے مقابلے میں واپسی کرتے ہوئے 61ویں منٹ میں گول داغ دیا، بھارت کی جانب سے سہیل بھٹ نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کردیا۔
میچ کے دوران پاکستان کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب پاکستانی کھلاڑی جنید کو فاؤل پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، اس کے بعد قومی ٹیم بقیہ مقابلے میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پر مجبور ہوگئی۔
🔥SANDIP MANDI SCORES IN LAST MINUTES FOR INDIA.
INDIA WON THE SAFF CHAMPIONSHIP FINAL AGAINST PAKISTAN 🇵🇰 https://t.co/2w935MpFbN
— Sickular Circus (@sickularcircus) November 17, 2026
بھارت کی جانب سے میچ کے آخری لمحات میں سندیپ نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو پاکستانی کھلاڑی ختم کرنے میں ناکام رہے۔ اس طرح بھارت نے پاکستان کو شکست د ے کر دسویں بار ساف فٹبال چیمپیئن شپ جیت لی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں میزبان بنگلادیش کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان پہلی مرتبہ ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچا لیکن بھارت سے شکست کھا گیا۔


