پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی 227 رنز کی لیڈ کے جواب میں مہمان ٹیم کی دوسری اننگز جاری ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے 121 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا میں ہی اس کو نقصان اٹھانا پڑا اور اوپنر اذان اویس 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
چار جھلاڑیوں کے نقصان کے بعد سعود شکیل اور صادق خان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ 178 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
Batting blitz by Razaullah propels Pakistan to a massive 227-run lead 🏏🇵🇰
Momentum with the hosts as we look to tighten the grip on the Test 🔥
#PAKvSL | #CricketKaJashan https://t.co/N2YJ4u1nn7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 18, 2026
پاکستان ٹیم کی چھٹی وکٹ 193 رنز پر صادق خان کی گری جس کے بعد 219 کے اسکور پر اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان علی آغا تھے۔
سات کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلے آنے والے کھلاڑیوں نے بھی ہمت نہ ہاری اور آخری تین وکٹوں پر پاکستان ٹیم نے 106 رنز اسکور کیے اور قومی ٹیم پہلی اننگرز میں 325 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔
A wonderfully crafted fifty by Ghazi Ghori 👌
#PAKvSL | #CricketKaJashan https://t.co/bAWjfqau78
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 18, 2026
پاکستان کی پہلی اننگز میں غازی غوری 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے 95 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جب کہ اسیتھا فرنینڈو نے تین جب کہ ملان رتھنایاکا اور پرابتھ جےسوریا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پہلی اننگز میں 325 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کو سری لنکا پر 227 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔



