ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے جنوبی جزیرے قشم پر دوبارہ بمباری کی ہے۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے ایک اور امریکی ڈورن مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے نائب گورنر احمد نفیسی نے بتایا کہ قشم جزیرے کے مختلف مقامات پر امریکی فوج نے حملے کئے تاہم کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، جزیرے کی صورتحال قابو میں ہے اور امدادی، خدمات فراہم کرنے والے اور انتظامی ادارے مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں۔
احمد نفیسی، معاون سیاسی، امنیتی و اجتماعی استانداری هرمزگان، شامگاه سهشنبه ۲۶ آبان، حمله ارتش آمریکا به نقاطی در جزیره قشم را تایید کرد و مدعی شد که این حملات خسارتی به مناطق مسکونی، تجاری و زیرساختهای حیاتی وارد نکرده است.
این اظهارات پس از آن بیان شد که عصر سهشنبه صدای پنج تا شش انفجار در شهر قشم شنیده شد و دود در شمال غرب جزیره مشاهده گردید. معاون استاندار هرمزگان بدون اشاره به ماهیت اهداف مورد اصابت، وضعیت را «تحت کنترل» خواند.
در همین حال، رسانههای نزدیک به سپاه پاسداران از هدف قرار گرفتن مواضع پدافند هوایی خبر دادهاند، اما گزارش مستقلی درباره خسارات احتمالی تاسیسات نظامی منتشر نشده است.
ستاد فرماندهی مرکزی آمریکا (سنتکام) و پنتاگون تاکنون واکنشی به حمله به قشم نشان ندادهاند. سنتکام امروز تنها ادعای سپاه پاسداران درباره اصابت پهپاد به پایگاه شیخ عیسی در بحرین را تکذیب و اعلام کرد تمامی پهپادها رهگیری و منهدم شدهاند.
این حمله در ادامه درگیریهای نظامی میان تهران و واشنگتن در خلیج فارس و تنگه هرمز روی میدهد. پیشتر نیز در ۱۱ و ۱۷ آبانماه، ارتش آمریکا نقاطی را در قشم هدف قرار داده و آن را اقدامی دفاعی و محدود توصیف کرده بود.
همزمانی این حمله با آتشسوزی نفتکشها در تنگه هرمز و استقرار سومین ناو هواپیمابر آمریکا در منطقه، از افزایش تنشهای نظامی در این آبراه حکایت دارد.
— arenanewspersian (@arenapersian) November 17, 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں شکست کے بعد امریکا نے ایران کیخلاف فوجی کارروائیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 6 نومبر کو تصدیق کی تھی کہ امریکی فوج نے ایران پر محدود فضائی حملے کیے، جن میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل انتخابات سے ایک روز قبل 2 نومبر کو بھی امریکی فوج نے ایران کے جزیرے قشم پر حملے کیے تھے، جنہیں امریکی حکام نے دفاعی کارروائی قرار دیا تھا۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے جزیرہ قشم کے علاقے میں ایک امریکی ایم کیو ون جاسوس ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔
ایرانی بیان کے مطابق ڈرون کو مقامی وقت کے مطابق منگل کی دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں ایرانی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے دوران تین تیل بردار جہاز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔
پاسداران انقلاب نے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئربیس پر امریکی فوج کے ریڈار نظام کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایرانی فضائی حدود میں امریکی ڈرونز کی مبینہ دراندازی کے جواب میں کی گئی۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد خطے میں فوجی کشیدگی مسلسل برقرار ہے، ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں بدستور جاری ہیں۔ تاہم مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث حتمی معاہدہ تاحال نہیں ہو سکا۔



