حکومتی معاشی پالیسیوں اور برآمدی شعبے کی حوصلہ افزائی کے اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2027 کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملکی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.8 فیصد زیادہ ہیں۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان کی برآمدات 10 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں، جو رواں مالی سال کے اسی عرصے میں بڑھ کر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر ہو گئیں۔ اس طرح ایک سال کے دوران برآمدات میں تقریباً 97 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
PAKISTAN’S GOODS EXPORTS HIT ALL-TIME HIGH | 4MFY27
Pakistan’s goods exports have reached an all-time high of **US$11.4 billion during July–October FY27**, registering an impressive **8.8% year-on-year growth** from US$10.4 billion in the corresponding period last year.
This record performance reflects the impact of the measures introduced by Prime Minister Shehbaz Sharif in the Federal Budget, alongside a coordinated approach by the Finance Team and government institutions to strengthen export and facilitate businesses and industry.
Key measures introduced in the budget include reduced taxes and surcharges for businesses and industry, particularly exporters; faster tax refunds; better utilisation of export development funds; enhanced concessional export financing; and dedicated financing support for SME exporters, with a particular focus on micro and small enterprises.
These targeted interventions, coupled with coordinated institutional efforts, are helping create a more enabling business environment and strengthen Pakistan’s export capacity despite persistent regional and global challenges.
The Government remains committed to further facilitating businesses, industry and investors through a more competitive policy environment, improved access to finance and sustained structural reforms.
**The direction is clear: stronger exports, greater investment and a private-sector-driven, export-led and sustainable growth trajectory.**
#PakistanEconomy #Exports #Trade #EconomicGrowth
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) November 15, 2026
حکومت کا کہنا ہے کہ برآمدات میں یہ اضافہ معاشی اصلاحات، برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمت عملی اور کاروباری و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
حکومت کے مطابق ملکی اور عالمی سطح پر مؤثر سفارتی روابط، اقتصادی تعاون کے فروغ اور معاشی ٹیم کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی ہے، جبکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی تقویت مل رہی ہے۔ برآمدات میں مسلسل اضافہ پاکستان کی معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب گامزن کرنے کی حکومتی کوششوں کا اہم اشاریہ قرار دیا جا رہا ہے۔
حکومت نے کاروباری شعبے، صنعت اور سرمایہ کاروں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسابقتی معاشی پالیسیوں، مالی وسائل تک بہتر رسائی اور مسلسل اصلاحات کے ذریعے برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے گا۔ ملکی معیشت کو نجی شعبے کے کردار پر مبنی، برآمدات کی قیادت میں پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ترجیح ہے۔
واضح رہے پاکستان کی معیشت میں برآمدات کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، کیونکہ یہ نہ صرف ملک کیلیے قیمتی زرمبادلہ کا اہم ذریعہ ہیں بلکہ درآمدی ضروریات پوری کرنے اور ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ ٹیکسٹائل و ملبوسات، چاول، چمڑے کی مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور سرجیکل آلات پاکستان کی نمایاں برآمدی مصنوعات ہیں۔



