کرکٹ کی عالمی سیاست میں بھارت کا اثر و رسوخ برقرار ہے جہاں جے شاہ ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
38 سالہ جے شاہ بلا مقابلہ دوسری مدت کے لیے اس منصب پر فائز ہوئے ہیں اور آئندہ 2 برس تک عالمی کرکٹ کے معاملات کی سربراہی کریں گے۔
جے شاہ پہلی بار اگست 2024 میں آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے اور اس عہدے پر فائز ہونے والے کم عمر ترین شخص بنے تھے۔
اس سے قبل وہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ آئی سی سی کی بااثر فنانس اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کی سربراہی بھی کر چکے ہیں۔ وہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے صاحبزادے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق جے شاہ کے نام کی تجویز ادارے کے ڈائریکٹرز نے ہفتے اور اتوار کو بالی میں ہونے والے اجلاس کے دوران پیش کی۔ اس عہدے کے لیے ان کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار میدان میں نہیں تھا۔
The International Cricket Council (ICC) Board is delighted to announce the unopposed reappointment of Mr Jay Shah for a second term as ICC Chair, following a proposal by the ICC Directors at the Board and Committee meetings in Bali.
This decision reflects the Board’s confidence in Shah’s leadership and provides continuity at a defining moment for the sport, with global expansion, growth in fandom and commercial development on the strategic roadmap for its future.
ICC Chairman Jay Shah said:
“I am deeply honoured by the confidence the ICC Board has placed in me and sincerely grateful to every Director for their continued trust and support. Serving as Chair of the ICC is both a privilege and a responsibility, and I remain committed to working with our Members to advance the interests of cricket across the world.
“We are entering one of the most important and exciting periods in our sport’s history. Cricket’s return to the Olympic Games at LA28 presents an extraordinary opportunity to introduce our game to new audiences and inspire a new generation of players and fans.
“Our responsibility extends well beyond delivering successful events. We must build a stronger and more sustainable future for the sport with a focus on fans, athletes, commercial partners and other key stakeholders.
“I have always believed that cricket’s greatest strength lies in its ability to bring people together. With the support of the Board and our Members, our focus will be on turning ambition into action and ensuring that the progress we make leaves a lasting legacy for generations to come.”
More: https://t.co/Xs4sidFvOU
— ICC (@ICC) November 16, 2026
جے شاہ نے دوبارہ انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز کے ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ وہ دنیا بھر میں کرکٹ کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے آئی سی سی کے اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
2027 ورلڈ کپ اور اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی
جے شاہ کی نئی 2 سالہ مدت ایسے وقت شروع ہو رہی ہے جب عالمی کرکٹ کئی اہم مرحلوں سے گزرنے والی ہے۔ اس دوران 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقا میں منعقد ہوگا جبکہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی کے انتظامات بھی آئی سی سی کی ترجیحات میں شامل ہوں گے۔
جے شاہ نے کہا کہ کھیل کی تاریخ کے اہم ترین اور دلچسپ ادوار میں سے ایک کا آغاز ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی کھیل کو نئے شائقین تک پہنچانے اور کھلاڑیوں و مداحوں کی نئی نسل کو متاثر کرنے کا غیر معمولی موقع ہے۔
آئی سی سی اجلاس میں دیگر اہم فیصلے
بالی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں عالمی کرکٹ کے حوالے سے دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو 2031 تک 9 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ برقرار رکھنے کی تصدیق کی گئی۔
اس کے علاوہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے مرکزی ایونٹ کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کی میزبانی بنگلا دیش اور امریکا کو دی گئی ہے جن میں مردوں اور خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
آئی سی سی نے 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے کوالیفائر فارمیٹ میں بھی تبدیلی کی ہے اور سپر سکس مرحلہ ختم کر دیا ہے۔



