پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی کرکٹرشین ڈائٹز کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وہ ویسٹ انڈیز میں قومی ویمنز سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
Former Australian cricketer Shane Deitz appointed as head coach of the Pakistan women’s cricket team
More details ➡️ https://t.co/xGO1I1xb64
#PakistanCricket | #BackOurGirls https://t.co/DE6b7FIRe2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 17, 2026
شین ڈائٹز اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں جہاں ان کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز نے 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنلز کھیلے۔
51 سالہ شین ڈائٹز بنگلا دیش اور نیدرلینڈز ویمنز ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔
شین ڈائٹز نے اپنی تقرری پر کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا اعزاز ہے، پاکستان کرکٹ کی شاندار تاریخ ہے،2028 کے ہوم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو خوشیاں دینا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی،قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔


