پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر خرم ذیشان نے پارٹی اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ’میں نے پارٹی عہدے اور سینیٹ کی سیٹ سے استعفیٰ‘ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت بشمول چیئرمین اور جنرل سیکرٹری، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈر کو آج ارسال کر دوں گااور وہ جب کہیں گے خود سینیٹ میں حاضر ہو کر چیئرمین سینیٹ کے سامنے اس سے متعلق ہر قانونی تقاضا پورا کر دوں گا۔
میں نے پارٹی عہدے اور سینیٹ کی سیٹ سے استعفی کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اپنا استعفی پارٹی قیادت بشمول چیرمین اور جنرل سیکرٹری، اپوزیشن لیڈر، اور پارلیمانی لیڈر کو کل ارسال کر دوں گا۔ اور وہ جب کہیں گے خود سینیٹ میں حاضر ہو کر چیرمین سینیٹ کے سامنے اس سے متعلق ہر قانونی تقاضہ پورا کر دوں گا۔
اگر پارٹی فیصلہ کرے کہ خان صاحب کی خاطر مجھے ہر صورت اپنا ووٹ استعمال کرنا ہے اور وہ میرا اسعفی قبول نہ کرے تو اس صورت میں بھی میرا ووٹ خان صاحب کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کروں گا۔ ساتھ ہی پارٹی کو آگاہ کرتا ہوں کہ آئندہ انتخاب میں بھی کسی بھی ٹکٹ کا خواہشمند نہیں ہوں، چاہے وہ سینیٹ کا ہو یا کوئی بھی اور الیکشن۔
صرف ایک عام۔پارٹی کارکن، ایک عام پاکستانی کی حیثیت سے اپنے ضمیر کے مطابق خان صاحب کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گاگولڈ مائننگ کا الزام لگانے والوں کے لئے:
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفر
آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہئیے 🙂اس حوالے سے Defamation کی کاروائی اپنے وکیل دوستوں سے مشورے کے بعد بہت جلد شروع کر دوں گا۔ قانونی نوٹس اگلے چند دن میں الزام لگانے والوں کو مل جائے گا
— Khurram Zeeshan (@khurramzeeshan) November 15, 2026
انہوں نے واضح کیا کہ اگر پارٹی فیصلہ کرے کہ خان صاحب کی خاطر مجھے ہر صورت اپنا ووٹ استعمال کرنا ہے اور وہ میرا استعفیٰ قبول نہ کریں تو اس صورت میں بھی میرا ووٹ خان صاحب کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کروں گا۔ ساتھ ہی پارٹی کو آگاہ کرتا ہوں کہ آئندہ انتخاب میں بھی کسی بھی ٹکٹ کا خواہشمند نہیں ہوں، چاہے وہ سینیٹ کا ہو یا کوئی بھی اور الیکشن۔میں صرف ایک عام پارٹی کارکن، ایک عام پاکستانی کی حیثیت سے اپنے ضمیر کے مطابق خان صاحب کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا
خرم ذیشان نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے غیر قانونی کان کنی، کرپشن اور دہشت گردی سے متعلق بیانات میں نام لیے جانے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا قانونی اوراخلاقی طور پر جواب دیں گے جبکہ گورنر کو ہتک عزت کا نوٹس بھی بھجوایا جائے گا۔
یاد رہے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کوہاٹ میں کی گئی پریس کانفرنس کے دوران غیر قانونی کان کنی، کرپشن سے متعلق بعض نام لیے تھے جن میں سینیٹر خرم ذیشان کا نام بھی شامل تھا۔
اپنے ویڈیو بیان میں خرم ذیشان نے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں، وہ سینیٹر بننے کے بعد کبھی ڈپٹی کمشنر، کمشنر، ڈی پی او یا آر پی او کے دفتر نہیں گئے اور نہ ہی انہیں ایسے معاملات میں کوئی دلچسپی ہے۔ان کی ضروریات محدود ہیں اور نہ پہلے کبھی ایسی زندگی کی خواہش رہی ہے، نہ آج ہے اور نہ آئندہ ہوگی۔
خرم ذیشان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی عمر 85 سال ہے اور وہ اس وقت بھی ای سی ایل میں شامل ہیں۔ گورنر کے الزامات سے ان کے والد کو تکلیف پہنچی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی پرورش ایسے ماحول میں ہوئی ہے جہاں اس قسم کے کاموں کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ وہ اپنی ذات کے بارے میں لوگوں کی رائے کی زیادہ پروا نہیں کرتے لیکن والد کو پہنچنے والی تکلیف نے انہیں متاثر کیا ہے۔
خرم ذیشان نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ ان کی کبھی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی۔ سینیٹ کے لیے نامزدگی کے وقت بانی پی ٹی آئی کے پاس محدود معلومات پہنچی ہوں گی اور ممکن ہے انتخاب میں ان سے غلطی ہوئی ہو۔
انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ وہ سینیٹ کی آئندہ نشست کے لیے اپنی جگہ بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی سے درخواست کریں گے کہ آئندہ سینیٹ انتخاب کے لیے ان کے نام پر غور نہ کیا جائے۔
خرم ذیشان نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران کیا ہوا، کس نے کیا کردار ادا کیا اور وہ خاموش کیوں رہے، ان معاملات پر مناسب وقت آنے پر بات کریں گے۔ پارٹی کے لوگ حقیقت جانتے ہیں تاہم موجودہ سیاسی صورت حال میں وہ کوئی متنازع بات نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں کو پیغام دیا کہ وہ اپنی تنظیمیں مضبوط کریں کیونکہ سیاسی جماعتیں تنظیموں سے بنتی ہیں اور ان کے بغیر جماعتیں نہیں چل سکتیں۔



