معروف بھارتی اداکار اور فلم ساز نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح گوا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بے ہوش پایا گیا جس کے بعد انہیں فوری طور پرقریب ہی واقع منی پال اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال حکام کے مطابق ڈاکٹرز نے اداکار کو بچانے کے لیے تقریباً 45 منٹ تک مسلسل سی پی آر کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انہیں صبح 5 بج کر 20 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا۔
‘سینئر ڈاکٹر شیکھر سالکر نے کیا کہا؟’
منی پال اسپتال کے سینئر ڈاکٹر شیکھر سالکر کے مطابق نانا پاٹیکر کو اسپتال لایا گیا تو وہ پہلے ہی انتقال کرچکے تھے، بعد ازاں ان کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے گوا میڈیکل کالج منتقل کردی گئی۔
ڈاکٹر کے مطابق نانا پاٹیکر کے کیئر ٹیکر نے تقریباً4 بج کر 18 سے 20 منٹ کے درمیان اسپتال سے ایمبولینس لی اور قریب ہی واقع اداکار کے فلیٹ پر پہنچا۔
VIDEO | Goa: Veteran actor Nana Patekar passes away at 75. Dr Shekhar Salkar, a senior doctor at Manipal Hospital, says, “Our favourite actor Nana Patekar was brought dead to our hospital and was declared dead at 5.20 am today. His caretaker arrived at around 4.18-20 am, took our ambulance and went to his flat, which is nearby. By the time our team reached there, he was already on the ground, unconscious and almost unresponsive. They started CPR and shifted him to the hospital while continuing CPR. He was brought here in about 10 minutes, and we continued CPR here as well. But it was like he was brought dead. So we had to register a medico-legal case, and the body has now been shifted to Goa Medical College for post-mortem. It was a cardiac arrest, but we do not know the cause. He was a known cardiac patient and was on medication, as far as we have been told.”
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/bIyFWTfmBd)
— Press Trust of India (@PTI_News) October 8, 2026
ان کا کہنا تھا کہ جب طبی ٹیم وہاں پہنچی تو نانا پاٹیکر زمین پر بے ہوشی کی حالت میں موجود تھے۔انہیں موقع پر ہی سی پی آرشروع کیا اور اسی دوران اسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اداکار کو تقریباً 10 منٹ میں اسپتال پہنچایا گیا وہاں بھی سی پی آر جاری رکھا گیا تاہم ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
ڈاکٹر کے مطابق ایسا محسوس ہورہا تھا کہ نانا پاٹیکر کو اسپتال لانے سے پہلے ہی موت واقع ہوچکی تھی۔انہوں نے کہا کہ نانا پاٹیکر کی موت کارڈیک اریسٹ کے باعث ہوئی تاہم اس کی اصل وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔
سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ نانا پاٹیکر پہلے سے دل کے مریض تھے اور انہیں ادویات بھی دی جارہی تھیں۔
نانا پاٹیکر کی فنی زندگی
نانا پاٹیکر ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری کے معروف اور بااثر اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ ان کا فلمی کیریئر کئی دہائیوں پر محیط رہا اور وہ اپنی منفرد اداکاری، طاقتور مکالموں اور مختلف نوعیت کے کرداروں کے لیے شہرت رکھتے تھے۔
انہوں نے متعدد مقبول فلموں میں اداکاری کی جن میں پرندا، پراہار، کرانتی ویر، ترنگا، خاموشی اور ویلکم شامل ہیں۔
مراٹھی سنیما میں بھی نانا پاٹیکر کی اداکاری کو نمایاں مقام حاصل رہا اور فلم نٹ سمراٹ میں ان کے کردار کو خاص طور پر سراہا گیا۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے حوالے سے میڈیکو لیگل کیس بھی درج کیا گیا ہے جبکہ موت کی حتمی وجوہات کے تعین کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
ان کے انتقال کی خبر کے بعد پورے بھارت میں سوگ کی کیفیت ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت کم اداکار ایسے تھے جن میں نانا پاٹیکر جیسی شدت، انفرادیت اور ناقابلِ فراموش شخصیت موجود تھی۔ انہوں نے ہر کردار میں غیر معمولی صلاحیت اور تخلیقی انداز کا مظاہرہ کیا اور ایسے کردار ادا کیے جو آنے والی نسلوں تک یاد رکھے جائیں گے۔
Few actors possessed the intensity, individuality and unmistakable presence that Shri Nana Patekar Ji had. He brought remarkable versatility and creativity to every role and gave us characters that will be remembered for generations. He was also admired for his frank and forthright views, never hesitating to express what he believed in.
Shri Nana Patekar’s contribution to Hindi and Marathi cinema was immense. His passing leaves a deep void. My condolences to his family, friends and countless admirers. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 8, 2026
نریندر مودی نے مزید لکھا کہ نانا پاٹیکر اپنے بے باک اور دوٹوک خیالات کے باعث بھی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ وہ اپنے نظریات کے اظہار میں کبھی ہچکچاتے نہیں تھے۔ہندی اور مراٹھی سنیما کے لیے نانا پاٹیکر کی خدمات بے مثال تھیں۔ ان کا انتقال ایک گہرا خلا چھوڑ گیا ہے۔میں ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور بے شمار مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا تھا کہ عظیم بھارتی اداکار نانا پاٹیکر جی کا انتقال فن کی دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے فلمی سفر میں انہوں نے فطری اداکاری اور پُراثر مکالموں کی ادائیگی کے ذریعے ناظرین کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔
भारतीय सिनेमा के महान अभिनेता नाना पाटेकर जी का निधन कला जगत के लिए एक अपूरणीय क्षति है। पांच दशकों तक उन्होंने अपने सहज अभिनय और सशक्त संवाद अदायगी से दर्शकों के मन पर अमिट छाप छोड़ी। गंभीर सामाजिक विषय हों या हास्य-व्यंग्य, उन्होंने जिस किरदार को निभाया, उसे जीवंत बना दिया। ‘नाम फाउंडेशन’ के माध्यम से सूखे से जूझ रहे किसान परिवारों की सेवा हो या सीमा पर जाकर जवानों का हौसला बढ़ाना, वे ख्याति के शिखर पर पहुंचकर भी अपनी मिट्टी से जुड़े रहे। जब भी उनसे मिलना हुआ, उनकी सरलता व स्पष्टवादिता ने सदैव प्रभावित किया। ईश्वर शोकाकुल परिजनों व प्रशंसकों को यह दु:ख सहने की शक्ति प्रदान करें और दिवंगत आत्मा को अपने श्रीचरणों में स्थान दें।
ॐ शांति शांति शांति— Amit Shah (@AmitShah) October 8, 2026
چاہے سنجیدہ سماجی مسائل ہوں یا مزاح و طنز، انہوں نے اپنے ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دیا۔ ‘نام فاؤنڈیشن’ کے ذریعے خشک سالی سے متاثرہ کسان خاندانوں کی خدمت ہو یا سرحد پر جا کر فوجی جوانوں کا حوصلہ بڑھانا، شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے باوجود وہ اپنی جڑوں سے جڑے رہے۔جب بھی ان سے ملاقات ہوئی، ان کی سادگی اور صاف گوئی نے ہمیشہ گہرا اثر چھوڑا۔
بھارتی اداکار ریتیش دیش مکھ نے ایکس پر نانا پاٹیکر کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ صدمے میں ہیں اور یہ خبر ایسے محسوس ہوئی جیسے انہیں کسی ٹرک نے ٹکر مار دی ہو۔ ریتیش نے نانا پاٹیکر کو بے مثال اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا کردار نہیں تھا جو وہ ادا نہ کرسکتے ہوں۔
I am shocked beyond words. Feels like a truck has hit me. Deeply saddened to learn of the passing of Nana Patekar ji. An actor par excellence, incomparable to anyone, he carved his place in people’s hearts with his own unique style and brand of acting. There wasn’t a role or a character he couldn’t perform. He aced it all — a larger-than-life hero, a terrifying villain or be it his poker-faced comedy. He was a hero off screen too, and worked tirelessly through his charity for the good of the people.
I had the privilege of sharing screen space with him in Bluffmaster and Housefull 5, but working with him in a Marathi film will forever remain my unfulfilled desire.
My heartfelt and deepest condolences to his family, loved ones, and the millions of his well-wishers.
Truly, the end of an era.
Thank you for your wisdom, your chats with me, the pat on my back, the shared laughter and for enriching me as a person.
Rest in glory !!!!— Riteish Deshmukh (@Riteishd) October 8, 2026
بھارتی اداکار اکشے کمار نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نانا جی کے انتقال کی خبر سن کر دل بہت افسردہ ہے۔ وہ ان نایاب اداکاروں میں سے تھے جنہیں ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔ ان کی آواز، ان کی شدت اور ہر کردار میں نظر آنے والی سچائی انہیں دوسروں سے منفرد بناتی تھی۔
Really saddened by the news of Nana ji’s passing.
He was one of those rare actors who never needed to do too much to make you sit up and watch. That voice, that intensity, that honesty in every performance… he was completely his own.
I feel fortunate that we got to work together in Welcome, and then again more recently in Housefull 5. There are so many memories from those sets that I’ll always hold close.
Nana ji was truly one of a kind. It’s hard to believe you’re gone.
Thank you for all the memories. You will be missed more than words can say. 🙏— Akshay Kumar (@akshaykumar) October 8, 2026
میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ان کے ساتھ فلم ویلکم میں کام کرنے کا موقع ملا اور پھر حال ہی میں ہاؤس فل 5 میں بھی ہم نے ساتھ کام کیا۔ ان فلموں کے سیٹ پر گزرا وقت اور وہاں کی بہت سی یادیں ہمیشہ میرے دل کے قریب رہیں گی۔
نانا جی واقعی اپنی مثال آپ تھے۔ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان تمام خوبصورت یادوں کے لیے شکریہ۔ آپ کو جتنا یاد کیا جائے، شاید الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
اداکار سیاجی شندے نے نانا پاٹیکر کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس وقت سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کہیں۔
VIDEO | Bambolim, Goa: Veteran actor Nana Patekar passes away at 75. Actor Sayaji Shinde says, “This is very shocking. I do not know what to say about it right now. I came to know about it at around 7 a.m. I was shooting in Kudal, so I immediately came to Goa to see for myself. I could not believe the news and was wondering whether it was true or false. So I came here…”
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/bIyFWTfmBd)
— Press Trust of India (@PTI_News) October 8, 2026
سیاجی شندے نے بتایا کہ انہیں نانا پاٹیکر کے انتقال کی اطلاع تقریباً صبح 7 بجے ملی۔ اس وقت وہ کڈال میں شوٹنگ کر رہے تھے۔خبر سنتے ہی وہ فوری طور پر گوا روانہ ہوگئے تاکہ خود آکر حقیقت معلوم کرسکیں۔
سیاجی شندے کے مطابق انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر درست ہے یا غلط، اسی لیے وہ گوا پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر ان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے اور اس وقت وہ اس حوالے سے مزید کچھ کہنے کی حالت میں نہیں ہیں۔


