پاکستان نے 800 کلومیٹر سے زائد رینج رکھنے والے مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل فتح 4 کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کروز میزائل فتح 4 جدید ترین ایویونکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے اور انتہائی درستگی کے ساتھ طویل فاصلے پر موجود اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کے اضافی تکنیکی پیمانوں کی بھی توثیق کی گئی۔ ان تکنیکی پیمانوں کا مقصد میزائل کی درستگی اور بقا کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتح 4 ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی اور تکنیکی صلاحیتوں میں اہم پیشرفت ہے۔
ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔
#ISPR Press Release #Fatah4
Pakistan today conducted a successful test launch of indigenously developed extended version of Fatah-4, Ground Launched Cruise Missile. Equipped with advanced avionics and state of the art navigational aids, the weapon system is capable of engaging targets at extended ranges with high precision and lethality. The test also validated additional technical parameters of various sub-systems incorporated for improved accuracy and enhanced survivability.
Today’s launch was witnessed by senior officers from Pakistan Army along with scientists and engineers of developing agency.
The President, Prime Minister of Pakistan, Chief of Army Staff & Chief of Defence Forces and Services Chiefs commended successful test launch of Fatah-4 Extended Version and appreciated the technical prowess, dedication and commitment of all those who contributed towards achieving this milestone.
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) October 6, 2026
صدر مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد دی۔ اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے سائنسدانوں، انجینئرز اور تجربے میں شریک دیگر افراد کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔
کروز میزائل فتح 4 کا تجربہ کب ہوا ؟
واضح رہے کہ پاکستان نے کروز میزائل فتح 4 کا تجربہ گزشتہ سال اگست میں کیا تھا۔ یہ فتح سیریز میں پہلا کروز میزائل ہے کیونکہ اس سے قبل اس خاندان میں زیادہ تر بیلسٹک میزائل اور گائیڈڈ راکٹ شامل تھے۔
اس میزائل کا وزن 1530 کلوگرام اور لمبائی 7.5 میٹر جبکہ رفتار سب سونک یعنی 0.7 میک ہے۔ یہ میزائل زمین سے صرف 50 میٹر کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے اور ریڈار پر اس کا پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔



