محکمہ داخلہ پنجاب نے کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف کو معطل کردیا جبکہ ان کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف کو مبینہ کرپشن اور بدعنوانی کے معاملے پر معطل کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کے خلاف باقاعدہ محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کرپشن، نااہلی، بدعنوانی اور قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
لاہور 6 اکتوبر 2026:وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق محکمانہ خود احتسابی کی عمدہ مثال
محکمہ داخلہ پنجاب نے کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کو معطل کر دیا
معطل شدہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کا آغاز
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور کاشف علی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات
محکمہ داخلہ پنجاب کرپشن، نااہلی، بدعنوانی اور قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
#Punjab #Home #LawAndOrder #ZeroTolerance #RuleOfLaw #PunjabPrison #StrictAction #PunjabNews
— Home Department Punjab (@homedptpunjab) October 6, 2026
پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی
ترجمان کے مطابق معطل کیے گئے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاونٹیبلٹی ایکٹ 2006، المعروف پیڈا ایکٹ، کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
کارروائی کا مقصد الزامات کی محکمانہ سطح پر جانچ اور ذمہ داری کا تعین کرنا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملات پر قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔
کاشف علی نئے سپرنٹنڈنٹ تعینات
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے لیے نئے سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی بھی کردی ہے، ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور کاشف علی کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات کردیا گیا ہے۔
کاشف علی نئی ذمہ داریاں سنبھال کر جیل کے انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ جیل انتظامیہ میں نظم و ضبط، شفافیت اور قانون و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
بہ تسلیمات نظامتِ اعلیٰ تعلقاتِ عامہ پنجاب، لاہور
توصیف صبیح گوندل، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، محکمہ داخلہ پنجاب
ہینڈ آؤٹوزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق محکمانہ خود احتسابی کی عمدہ مثال
کرپشن و بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف معطل؛ پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کا آغاز
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور کاشف علی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات
محکمہ داخلہ پنجاب کرپشن، نااہلی، بدعنوانی و قوانین کی خلاف ورزی پر زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہےلاہور 6 اکتوبر:
محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق محکمانہ خود احتسابی کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف کو معطل کر دیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق معطل شدہ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور کاشف علی کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کرپشن، نااہلی، بدعنوانی اور قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔#Punjab #Home #LawAndOrder #ZeroTolerance #RuleOfLaw #PunjabPrison #StrictAction #PunjabNews
— Home Department Punjab (@homedptpunjab) October 6, 2026
محکمہ داخلہ کے مطابق معطل افسر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت جاری کارروائی میں الزامات کا جائزہ لینے کے بعد قواعد کے مطابق مزید فیصلہ کیا جائے گا۔



