پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی میں ضم کردیا گیا جبکہ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت نئے ڈائریکٹر جنرل کے انتخاب کیلئے اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے ڈی جی کے انتخاب کیلئے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2025 میں وضع کردہ معیارکے مطابق امیدواروں کا جائزہ لے کر بہترین امیدوارکا انتخاب کرے گی۔
ڈی جی کے انتخاب کو غیرجانبدار بنانے کیلئے اہم فیصلہ
ترجمان کے مطابق اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل کے انتخاب کے عمل کو شفاف، منصفانہ اورغیرجانبداربنانے کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سابق ڈی جی ڈاکٹرمحمد امجد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔
اس موقع پرپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سابق ڈی جی ڈاکٹر محمد امجد کے اعزاز میں الوداعی تقریب بھی منعقد کی گئی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
لاہور 6 اکتوبر 2026:پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی میں انضمام
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت نئے ڈائریکٹر جنرل کے انتخاب کیلئے اہم پیشرفت
چیئرمین پی اینڈ ڈی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
کمیٹی قانون میں دیے گئے معیار کے مطابق بہترین امیدوار کا انتخاب کریگی
اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے انتخاب کو شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار بنانے کیلئے فرانزک ایجنسی کے سابق ڈی جی عہدے سے سبکدوش
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سابق ڈی جی ڈاکٹر محمد امجد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
الوداعی تقریب میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (پولیس) کنور انوار علی خان، ایڈیشنل ڈی جی پفسا عمران علی و متعلقہ حکام کی شرکت
ایجنسی کے سابقہ ڈی جی بھی دیگر امیدواروں کی طرح فرانزک سائنس اتھارٹی کے ڈی جی کیلئے امیدوار ہو سکتے ہیں
مستقل ڈی جی کے انتخاب تک عبوری عرصے کیلئے سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید کو ڈی جی فرانزک اتھارٹی کا اضافی چارج دیدیا گیا
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
#PunjabHomeDepartment #ForYou #PunjabForensicScienceAuthority #PunjabForensicScienceAgency #PFSA #ForensicScience #Forensics #PunjabHomeDepartmentUpdates #FaisalFarid #Punjab #GovernmentOfPunjab #InstitutionalReforms #PublicAdministration #SafePunjab
— Home Department Punjab (@homedptpunjab) October 6, 2026
جس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (پولیس) کنور انوار علی خان، ایڈیشنل ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی عمران علی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
سابق ڈی جی بھی امیدوار بن سکتے ہیں
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سابق ڈی جی ڈاکٹر محمد امجد دیگر امیدواروں کی طرح پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کیلئے امیدوار بننے کے اہل ہوں گے۔
ان کی سبکدوشی کا مقصد ڈی جی کے انتخاب کے عمل کو کسی بھی ممکنہ جانبداری سے پاک رکھنا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق نئے ڈی جی کے انتخاب کا عمل پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2025 میں دیے گئے قواعد و ضوابط اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
سلیکشن کمیٹی امیدواروں کی اہلیت اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لے گی۔
فیصل فرید کو اضافی چارج دے دیا گیا
دوسری جانب مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی تک عبوری انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید کو ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
فیصل فرید مستقل ڈی جی کی تعیناتی تک اتھارٹی کے انتظامی اور متعلقہ امورکی نگرانی کریں گے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق مستقل ڈی جی کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کی تشکیل اورامیدوار کے انتخاب کا عمل قانون کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی میں انضمام بھی اسی قانونی فریم ورک کے تحت عمل میں لایا گیا ہے، جس کے بعد اتھارٹی کے انتظامی ڈھانچے اور قیادت کے حوالے سے نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



