سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست اعتراض دور کرکے دوبارہ دائر کردی گئی۔
یاد رہے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر دائر توہین عدالت کی درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں عمران خان کو علاج کے لیے شفا اسپتال منتقل کرنے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے واپس کر دی تھی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے سہولت سینٹر میں ملاقات ہوئی، رجسٹرار آفس نے ہماری درخواست پر اعتراض عائد کیا،اعتراض یہ ہے کہ توہین کےمرتکب افراد کوالزامات کی لسٹ نہیں بھیجی گئی۔
درخواست نمبر الاٹ
بعد ازاں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی ائی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ کی توہین عدالت کی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا، درخواست کو کرمنل اور جینل پٹیشن 8/2026نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان نے توہین عدالت کی درخواست جلد سماعت کے لئے بھی درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ درخواست کو جلد سماعت کے لئےمقرر کرے۔




