پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملکی نظام کے بوسیدہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سسٹم کو دھکا دے کر گرایا گیا ہے‘ اور ’ڈھ جانے والے نظام‘ کا حل نئے صوبوں کے قیام میں نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ سے خطاب کے دوران کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں کو جان بوجھ کر تباہ کرایا گیا ہے اور پھر لاہور سے نطام کے تباہ ہونے کی باتیں کی گئیں۔ ان کے مطابق نظام کو ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ عمل غیر سیاسی نہیں بلکہ سیاسی ہونا چاہیے اور اداروں کی بحالی پر بات ہونی چاہیے تاکہ ان پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے۔ مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔
