راولپنڈی: تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں مشہور ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ کو گزشتہ روز فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ گزشتہ تقریباً چار سال سے ٹک ٹاک پر سرگرم تھی۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شمسو بی بی کا کوثر اور جاوید عرف شاہین کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا اور وہ مبینہ طور پر ملنے والی دھمکیوں سے اہلخانہ کو متعدد بار آگاہ کرچکی تھی۔
ٹک ٹاکر پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
CCTV footage shows the incident in which famous TikToker Ayesha Gilmena and her driver were killed.
The female TikToker was shot dead by unidentified assailants in Taxila. Police have launched an investigation, while sources say the attackers’ identities and motives remain… pic.twitter.com/uIbvLpGQX5
— Photo News (@PhotoNewsPk) August 15, 2026
معروف ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 13 لاکھ فالوورز تھے۔ مقتولہ کو گردن میں گولی لگی۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کو کاشف کاشی نامی شخص نے فون کرکے بلایا، جس کے بعد وہ اپنی بہن اور بھائی کے ہمراہ گاڑی میں گھر سے روانہ ہوئی۔
ایف آئی آر کے مطابق نجی پیٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شمسو بی بی کو گولیاں لگیں۔ فائرنگ کے بعد گاڑی ڈمپر سے جا ٹکرائی، جس کے باعث مقتولہ کی 15 سالہ بہن بھی زخمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ کرتاپور راہداری پر پاکستان میں بہت پیار ملا، سنی دیول
مقتولہ کے والد کی درخواست پر ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان نے رقم ہڑپ کرنے کی غرض سے شمسو بی بی کو خود یا نامعلوم ساتھیوں کے ذریعے قتل کروایا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
