بالی وڈ کے معروف فلمساز سنجے گپتا 57 سال کی عمر میں ممبئی میں اپنے گھر میں اچانک گر جانے کے بعد انتقال کر گئے۔
بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کے مطابق سنجے گپتا رات کے وقت گھر کے کچن میں گر پڑے جس سے ان کے سر پر چوٹ آئی، جس کے باعث خون زیادہ بہہ جانے سے ان کی موت ہو گئی۔
فلمساز کے قریبی ساتھی اور شاگرد مِلاپ زویری نے بتایا کہ حادثے کے وقت وہ گھر میں موجود تھے، تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔ ممبئی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
فلمساز اشوک پنڈت نے سوشل میڈیا پر سنجے گپتا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سنجے گپتا ایک بہترین کہانی کار، زندہ دل شخصیت اور اپنے کام سے بے حد لگاؤ رکھنے والے فلمساز تھے، ان کی موت بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان ہے۔
Filmmaker Sanjay Gupta, known for directing crime dramas and action thrillers such as Jung, Kaante, Shootout at Wadala and Kaabil, died at his Mumbai residence last night. He was 57.
Versova police have registered an accidental death report and are investigating the circumstances surrounding his death. Police said they had found no evidence of foul play so far.
Filmmaker Ashoke Pandit expressed shock over Gupta’s death in a social media post. He said Gupta had died after suffering a head injury at home.
Read more: https://t.co/97fjiicz66
#SanjayGupta #AshokePandit #Bollywood #FilmIndustry #MumbaiNews
— IndiaToday (@IndiaToday) October 31, 2026
ہدایتکار ہنسل مہتا نے بھی سنجے گپتا کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے لیے محض پیشہ ورانہ ساتھی نہیں بلکہ ایک اچھے دوست بھی تھے، جنہوں نے ان کی زندگی کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ اداکارہ دیا مرزا، تشار کپور اور مِلاپ زویری سمیت فلم انڈسٹری کی دیگر شخصیات نے بھی سنجے گپتا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سنجے گپتا ماضی میں پونے سے ممبئی جاتے ہوئے ایک سنگین حادثے کا شکار بھی ہوئے تھے، جس میں انہیں متعدد چوٹیں آئی تھیں، تاہم وہ صحت یاب ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ سنجے گپتا اداکار سنجے دت کی متعدد فلموں میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں جن میں 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم کانٹے، 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم مسافر، 2006 میں فلم زندہ اور 2007 میں فلم شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا قابلِ ذکر ہیں۔



