نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مالدیپ اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خارجہ پاکستان کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پرجاری بیانات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مالدیپ کی وزیر خارجہ اریتیشام آدم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جو ان دنوں دولتِ مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس (چوگم) میں شرکت کے لیے انٹیگوا اور باربوڈا میں موجود ہیں۔
گفتگو کے دوران مالدیپ کی وزیر خارجہ نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کے وفد کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان کی جانب سے کیے گئے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کو سراہا۔
خیال رہے کہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 20 سے 22 اکتوبر 2026 تک پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا، 21 اکتوبر کو وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان 20 مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، معاہدوں میں صحت، تعلیم، دفاع، سیاحت، زراعت، ماہی گیری، فضائی رابطوں، ٹیکنالوجی اور بحری سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون شامل ہے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephonic conversation with Foreign Minister of Maldives, H.E. Ms. Iruthisham Adam, who is currently in Antigua and Barbuda to attend the Commonwealth Heads of Government Meeting (CHOGM).
Foreign Minister Iruthisham Adam expressed appreciation for Pakistan’s warm hospitality during the recent visit of the President of Maldives and his delegation to Islamabad. Both Ministers reaffirmed their commitment to building on the understandings reached during the visit and maintaining close engagement to advance bilateral cooperation.
They also exchanged views on the CHOGM agenda and multilateral cooperation.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 1, 2026
دونوں وزرائے خارجہ نے اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمت کو عملی شکل دینے اور دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار اور اریتیشام آدم نے دولتِ مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے ایجنڈے اور کثیرالجہتی تعاون سے متعلق امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ازبکستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone conversation with Foreign Minister of Uzbekistan, H.E. Bakhtiyor Saidov @FM_Saidov.
The DPM/FM congratulated Uzbekistan on assuming the Chairpersonship of the SCO Council of Heads of Government (CHG) for 2026-2027 and assured Uzbekistan of Pakistan’s full support and assistance. Foreign Minister Saidov, in turn, expressed Uzbekistan’s support for Pakistan as it has assumed the Chairpersonship of the SCO Council of Heads of State (CHS) for 2026-2027.
The two Ministers discussed the dates and preparations for the upcoming SCO CHS Summit 2027, as well as SCO calendar of activities.
Exchanging views on regional developments, FM Saidov appreciated Pakistan’s sustained efforts for promoting regional peace and security.
Both Ministers exchanged greetings for the leadership of their respective countries and reaffirmed their commitment to further strengthening bilateral relations.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 1, 2026
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے امور زیر بحث آئے، اس موقع پر اسحاق ڈار نے ازبکستان کے ساتھ قریبی روابط اور تعاون کو اہمیت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف نے 5 اور 6 فروری 2026 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران دونوں ممالک نے تجارت، دفاع، زراعت، تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں 27 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر نے دوطرفہ تجارت 2029 تک 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے پروٹوکول پر بھی دستخط کیے تھے۔



