ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے پر آ گئی۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ رواں ہفتے مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 467 روپے کی کمی ہوئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے ہو گئی۔ اور 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 22 ہزار 20 روپے پر آ گئی۔
صرافہ مارکیٹ میں قیمتوں کا یہ استحکام خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے اہمیت رکھتا ہے، تاہم سونے کی آئندہ قیمتوں کا انحصار عالمی مارکیٹ میں نرخوں اور مقامی سطح پر ڈالر کی قدر سمیت دیگر عوامل پر ہوگا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 108 ڈالر گھٹ کر 3 ہزار 872 ڈالر پر آگیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، ملک میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 142 روپے سستی ہو کر 5 ہزار 388 روپے کی ہو گئی۔



