پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں معروف ٹک ٹاکر ’مسٹر پتلو‘ کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ 17 افراد شدید زخمی ہیں۔
مسٹر پتلو کی شادی کی تقریبات گزشتہ چند روز سے جاری تھیں اور وہ اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کر رہے تھے۔
گزشتہ روز معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب مقامی اسٹیڈیم میں رکھی گئی جہاں ’دعوت عام‘ کے باعث عوام کی ایک بڑی تعداد امڈ آئی ،بھگدڑ مچنے سے 19 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے عقیل نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک زخمی ریحان کو لاہور ریفر کیا گیا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
At least 14 people were injured in a stampede during TikToker Patlo’s mehndi ceremony at a stadium on Daska Road in Sialkot on October 31. According to rescue officials, a large crowd had gathered outside the venue for a prize draw. When the gates opened, people rushed forward, triggering a stampede.
The event had attracted people from distant areas, with thousands reportedly travelling to attend. The planned prize draw included 50 motorcycles, a car and cash prizes of Rs50,000 each. Patlo had also announced financial help for the dowries of 20 orphan girls from underprivileged families.
The ceremony was cancelled following the stampede.
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 31, 2026
ایس ایچ او تھانہ موترہ مبین احمد کے مطابق تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کیا جانے والا ریحان نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل عقیل نامی شخص بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو چکا تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسٹر پتلو کی مہندی کے موقع پر کار اور موٹر سائیکلوں کی قرعہ اندازی کا اعلان کیا گیا تھا، جسے جیتنے کے لیے ہزاروں افراد کا بے قابو ہجوم تقریب میں امڈ آیا۔
واقعہ کے بعد پولیس نے مسٹر پتلو سمیت 40 سے زائد نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ موترہ میں مقدمہ درج کر کے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سیالکوٹ میں مسٹر پتلو کی مہندی پر بھگدڑ: ایک ہلاکت، 14 زخمی
ڈسکہ روڈ پر واقع فراز سپورٹس سٹیڈیم میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو (محمد انصر جٹ) کی مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ انعامات کی قرعہ اندازی (گاڑی، موٹرسائیکلیں اور نقد رقم) کے اعلان پر ہزاروں لوگ باہر جمع ہو گئے۔ گیٹ کھلتے ہی شدید رش لگا اور لوگ ایک دوسرے پر گر پڑے۔
ریسکیو 1122 اور پولیس کے مطابق ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ تقریباً 14 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ محمد عقیل ولد بشیر (ساکن بڈھا گورائیہ، ڈسکہ) کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تقریب بعد میں منسوخ کر دی گئی۔
#Sialkot #MrPatlo #بھگدڑ
— Nazia Chaudhary🇵🇰 (@PMCD_10) October 31, 2026
ڈی پی او سیالکوٹ دوست محمد نے شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی انتظامات میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
