پراگ: چیک جمہوریہ کے مشرقی علاقے میں فوج کا ایک وینم ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا، جبکہ دیگر اہلکاروں کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
چیک فوج نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ حادثہ 22ویں ہیلی کاپٹر ایئر فورس بیس پر پیش آیا، جو نامیشت ناد اوسلاوو میں واقع ہے، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں پانچ فوجی اہلکار سوار تھے۔
فوج کے مطابق حادثے کے فوراً بعد انٹیگریٹڈ ایمرجنسی سسٹم کو متحرک کر دیا گیا، جس کے بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سی ٹی کے کے مطابق حادثے میں کم از کم ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے، تاہم دیگر اہلکاروں کی حالت کے بارے میں تاحال باضابطہ معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
Na 22. základně vrtulníkového letectva v Náměšti nad Oslavou se zřítil vrtulník Venom. Na palubě bylo pět vojáků. Na místě zasahují složky integrovaného záchranného systému. Další informace zveřejníme, jakmile to situace umožní. pic.twitter.com/em5AX49kE4
— Armáda ČR (@ArmadaCR) July 23, 2026
چیک فوج نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثہ تکنیکی خرابی، انسانی غلطی یا کسی اور وجہ سے پیش آیا۔
بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر تباہ، ایک اہلکار لاپتہ
واضح رہے کہ یو ایچ-ون وائی وینم ایک جدید کثیرالمقاصد فوجی ہیلی کاپٹر ہے، جسے بیل ٹیکسٹرون نے تیار کیا ہے۔
یہ ہیلی کاپٹر دو ٹی 700 جی ای-401 سی انجنوں سے لیس ہے، جو جنرل الیکٹرک تیار کرتی ہے، اور اسے فوجی نقل و حمل، امدادی کارروائیوں اور مختلف عسکری مشنز میں استعمال کیا جاتا ہے۔
