صاحبزادہ فرحان کی لنکا پریمیئر لیگ میں جارحانہ نصف سنچری بھی ان کی ٹیم کے کام نہ آئی۔
لنکا پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں کینڈی رائلز نے دمبولا سِکسرز کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی جبکہ پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔
دمبولا کے رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کینڈی رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔
SAHIBZADA FARHAN ON A RAMPAGE! 🚨🔥
Smashes 74 runs off just 45 balls in the LPL! Absolute power-hitting performance from the Pakistani opener to light up the tournament. What a player! 🏏🇱🇰 #SahibzadaFarhan #LPL #CricketTwitter pic.twitter.com/7TZHckuCNj
— Kashif Munawar (@Kashif_Munawwar) July 22, 2026
لاہیرو اڈارا نے 34 گیندوں پر 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، جبکہ کپتان اینجلو میتھیوز نے آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 194 رنز تک پہنچایا۔
ہدف کے تعاقب میں دمبولا سِکسرز کا آغاز پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار انداز میں کیا۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
فرحان نے کپتان دنیش چندیمل کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 57 اور نیروشن ڈکویلا کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 51 رنز بنائے۔
تاہم فرحان کے آؤٹ ہونے کے بعد دمبولا کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ٹیم 108 رنز پر 2 وکٹوں سے 138 رنز پر 6 وکٹوں تک محدود ہو گئی، پوری ٹیم 151 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں کینڈی رائلز نے 43 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔
افغانستان نے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا
کینڈی رائلز کے فاسٹ بولر نووان تھشارا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں اہم کردار ادا کیا۔
