اسلام آباد: فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ کی لائیو اسکریننگ کے لئے ایکسپریس چوک پربڑی اسکرین نصب کر دی گئی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایکسپریس چوک میں فٹبال میچ کی لائیو اسکریننگ کے لیے بڑی اسکرین نصب کی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک ڈائیورژن پلان مرتب کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پارکنگ کے لیے چائنہ چوک سے ایکسپریس چوک تک بلیو ایریا سروس روڈ اور چائنہ چوک سے ایکسپریس چوک ناظم الدین روڈ کی سروس روڈ مختص کی گئی ہے۔
ٹریفک پلان کے تحت چائنہ چوک سے ایکسپریس چوک جانے والی سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، جبکہ ایکسپریس چوک چاروں اطراف سے بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔
FIFA World Cup Final 2026!
Tonight, #football crowns a new world champion – but the greatest victory belongs to the spirit of the game itself.
For 90 minutes (or more), nations become rivals, yet billions of hearts beat together in celebration of passion, teamwork, resilience,… pic.twitter.com/z3fRIlMcuz
— Dr. Narottam Sahoo (@narottamsahoo) July 19, 2026
ترجمان نے شہریوں کو متبادل راستوں کے طور پر نائن ایونیو، ناظم الدین روڈ اور فضل حق روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق مزید ٹریفک اپڈیٹس اور رہنمائی آئی ٹی پی ریڈیو 92.4 اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فراہم کی جاتی رہے گی۔
اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری پریشانی سے بچنے کے لیے جاری کردہ ٹریفک پلان پر عمل کریں اور سفر سے قبل ٹریفک کی تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔
فیفا ورلڈ کپ2026 کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
واضح رہے کہ آج فیفا ورلڈ کپ کا فائنل ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان رات بارہ بجے شروع ہو گا، جس کو براہ راست دکھانے کے لئے ایکسپریس چوک پر اسکرین نصب کی گئی ہے۔
