فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے والی اسپین کی ٹیم پر ڈالروں کی بارش ہوگئی۔ فیفا نے فاتح ٹیم کو تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم سے نوازا۔
فیفا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو 5 کروڑ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی، جو گزشتہ ورلڈکپ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
2022 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر انعام میں دیے گئے تھے۔
فائنل میں شکست کھانے والی رنر اپ ٹیم ارجنٹینا کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملی، جبکہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو تیسرے نمبر پر رہنے کے صلے میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دیے گئے۔
چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی فرانس کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔
فیفا کے مطابق ورلڈکپ 2026 میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ انعامی رقم شریک ٹیموں میں تقسیم کی گئی، جو 2022 کے قطر ورلڈکپ کے 44 کروڑ ڈالر کے مجموعی پرائز پول کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
ورلڈکپ جیتنے کے ساتھ اسپین کے نام ایک اور تاریخی اعزاز
ماہرین کے مطابق انعامی رقم میں اس بڑے اضافے کا مقصد عالمی فٹبال کو مزید فروغ دینا، شریک ٹیموں کی مالی معاونت بڑھانا اور ایونٹ کی مسابقتی حیثیت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اسپین کی تاریخی فتح کے ساتھ یہ ریکارڈ انعامی رقم بھی 2026 ورلڈکپ کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہوگئی۔
