نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈا اور وزیر خارجہ انیتا آنند نے اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ آج ہی سرکاری دورے پر اسلام آباد پیہنچی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد انیتا آنند کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ پیشرفت اور علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with Canada’s Minister of Foreign Affairs, H.E. Anita Anand @AnitaAnandMP, today in Islamabad.
The two sides reviewed recent developments in Pakistan–Canada bilateral relations and exchanged views… pic.twitter.com/0nb5L4UBXZ
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 20, 2026
دفترِ خارجہ کے مطابق فریقین نے باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس کے علاوہ ترجیحی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا، جبکہ مشترکہ اعلامیے پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سالانہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
ترجمان کے مطابق دورے کے دوران کینیڈین وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات سمیت تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر خصوصی توجہ دیے جانے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت عون چودھری کا نورین نیازی سے معافی مانگنے کا مطالبہ
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جبکہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔
