خسارے کی شکار میپکو منافع بخش کمپنی بن گئی، میپکو نے 2 برس میں 36 ارب خسارے سے نکل کر 1.05 ارب روپے منافع حاصل کر لیا۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی قیادت میں میپکو نے مالیاتی کامیابی حاصل کی،دو برس کے دوران میپکو کا 37 ارب روپے سے زائد کا تاریخی ٹرن آراؤنڈ رہا۔
ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا آسان اور شفاف فارمیٹ متعارف
میپکو کے لائن لاسز 15.2 فیصد سے کم ہو کر 11.9 فیصد رہ گئے، میپکو کی ریکوری کی شرح 98.6 فیصد سے بڑھ کر 100.8 فیصد تک پہنچ گئی۔
مؤثر بلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام سے مالی کارکردگی میں بہتری آئی،میپکو کی کامیابی جامع اصلاحات، مؤثر نگرانی اور جدید ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہے۔
ملک بھر میں بجلی 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی
خودمختار بورڈ اور آٹومیشن نے میپکو کی کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کیا، میپکو کی کامیابی دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ایک قابلِ تقلید ماڈل ہے۔یہی شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحاتی ماڈل دیگر ڈسکوز میں بھی نافذ ہے۔
