نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی جنوری تا مارچ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کا اطلاق جون سے اگست 2026 تک کے بجلی بلوں پر ہوگا۔
نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، جس سے ملک بھر کے بجلی صارفین مستفید ہوں گے۔
ایران اسرائیل کشیدگی میں وقفہ؛ تیل کی قیمتیں گر گئیں
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا، جس سے آئندہ تین ماہ کے دوران بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آئے گی۔
