وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے مذموم دہشت گردانہ عزائم کو ناکام بنا دیا۔ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سے فتنہ الہندوستان سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ریاست کی جدوجہد بلا تعطل جاری رہے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے امن کے دشمنوں کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی جائے گی اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا۔
واضح رہے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خاران اور مستونگ میں دو آپریشنز کیے ، خاران میں کارروائی کے دوران فتنہ ہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ مستونگ میں خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن میں خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگرد ہلا ہو گئے۔
