حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ، اوگرا نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور متعلقہ حکام کی سفارشات کی روشنی میں کی گئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا باقاعدہ جائزہ عالمی منڈی کے رجحانات، درآمدی لاگت اور ٹیکسوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا جاتا ہے، اور اسی بنیاد پر قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت بھی 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
