ایپل نے آئی پیڈ، میک بک اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ آئی فون ماڈلز بھی مہنگے ہو سکتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اے ائی (AI) کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث میموری اور اسٹوریج چپس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ضروری ہو گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت میک بک نیو(MacBook Neo) کی قیمت 599 ڈالر سے 699 ڈالر جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والے میک بک ائیر(MacBook Air) کی قیمت میں 200 ڈالر اور ایک ٹیرا بائٹ اسٹوریج والے میک بک پرو(MacBook Pro) کی قیمت میں 300 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے جدید حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا
ایپل نے ہوم پوڈ (HomePod) اسمارٹ اسپیکر اور ایپل ٹی وی(Apple TV) کے دونوں ماڈلز بھی مہنگے کر دیے ہیں۔
اگرچہ فی الحال آئی فون کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگلے آئی فون ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل نے آئی فون کی قیمتیں بعد میں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نئے ماڈلز کی لانچ کے وقت توجہ ان کی نئے ماڈل پر مرکوز رہیں نہ کہ قیموں پر۔
میٹا نے سستے اسمارٹ گلاسز متعارف کرا دیے
ماہرین کا کہنا ہے کہ میموری چپس کی بڑھتی قیمتوں کی بڑی وجہ AI ڈیٹا سینٹرز ہیں۔ Nvidia سمیت کئی بڑی ٹیک کمپنیاں میموری چپس کے طویل مدتی آرڈرز دے رہی ہیں، جس سے سپلائی میں کمی کی وجہ سے قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ نیا آئی فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ممکنہ قیمتوں میں اضافے سے پہلے خریداری کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
