بلفاسٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عالمی چیمپئن بھارت کو آئرلینڈ کے ہاتھوں 34 رنز سے حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آئرلینڈ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف بھارت کو زیر کیا بلکہ اپنی تاریخ میں پہلی بار بھارت کے خلاف کسی بھی بین الاقوامی فارمیٹ میں فتح بھی حاصل کر لی۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، کپتان لورکن ٹکر نے 50 جبکہ گیرتھ ڈیلنی نے 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط ٹوٹل فراہم کیا۔
HISTORY FOR IRELAND! 🍀
They’ve just stunned India, the current T20 World Cup champions, with a 34-run victory in Belfast 🔥#IREvIND #Cricket pic.twitter.com/QIZqkdvC5u
— Wisden (@WisdenCricket) June 26, 2026
جواب میں بھارتی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی، یوں آئرلینڈ نے 34 رنز سے تاریخی کامیابی اپنے نام کر لی۔
آئرلینڈ کے باؤلرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، میزبان ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی۔ آئرلینڈ کے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر میٹ ہولارڈ نے3 وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
اس فتح کے ساتھ آئرلینڈ نے دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
